6 نومبر 2012 - 20:30

اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے سوڈان کی فوجی تنصیبات پر صہیونی ریاست کے فضائی حملے کی شدید مذمت کی-

ابنا: او آئي سی میں رکن ممالک کے نمائندوں کا کل نیویارک میں سوڈان پر صہیونی ریاست  کے فضائی حملے کے موضوع پر خصوصی اجلاس ہوا جسکے اختتام پر اراکین نے ایک بیان جاری کرکے 24 اکتوبر کے حملے کو دہشتگردانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا کہ صہیونی حکومت کا سوڈان کی یرموک فیکٹری پر حملہ، اس ملک کی ارضی سالمیت اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے ۔

اس بیان میں اسلامی تعاون تنظیم نے سوڈان سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا کہ سوڈان کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی اور اس ملک کے امن واستحکام کو نقصان پہنچانا قابل مذمت اقدام ہے اور اسلامی ممالک سوڈان کے عوام اور حکومت سے مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں –

 اسلامی تعاون تنظیم نے اس بیان کا ایک نسخہ اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا حوالہ کرتے ہوئےمطالبہ کیا کہ اسے اقوام متحدہ کے سند کے طورپر شائع کیا جائے.
.....
/169